ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام پر کرکٹ کی رینکنگ شروع : کھیل کو مزید سنجیدہ اور معیاری بنائیں کھلاڑی

بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام پر کرکٹ کی رینکنگ شروع : کھیل کو مزید سنجیدہ اور معیاری بنائیں کھلاڑی

Mon, 12 Dec 2016 20:27:17    S.O. News Service

بھٹکل:12/ڈسمبر (ایس او نیوز) شہر بھٹکل اور نواحی علاقوں کے کھلاڑیوں کی کارکردگیوں کو درج کرتے ہوئے ایک تاریخی قدم اٹھانے والے ’’بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام ‘‘نامی آن لائن پورٹل کے بانی مینجنگ ڈائرکٹر کے ایم وسیم نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھٹکلی کھلاڑیوں کی کارکردگی ہی درج نہیں ہوگی بلکہ کھلاڑیوں میں معیاری کھیل کو فروغ دینے کے لئے کرکٹ رینکنگ کی درجہ بندی بھی ہوگی۔ خیال رہے کہ حال ہی میں انہوں نے بھٹکل کرکٹ اکیڈمی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ کرکٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ اسی کا ایک حصہ ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نومبر 2016 سے یعنی مدینہ کپ سے بھٹکل کرکٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ شروع ہوچکی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق کسی بھی ٹورنامنٹ یا سریز میں جیت حاصل کرنےو الی ٹیم کو 2پوائنٹ ملیں گے جب کہ ہارنے والی ٹیم کو کوئی بھی پوائنٹ نہیں دیا جائے گا۔ ٹیم کا نیٹ رن ریٹ (NRR)میچس کے جیت اور ہار پر درج ہوگا۔خیال رہے کہ ناک آؤٹ میچس کے ریکارڈ نہیں ہونگے۔ جس طرح سریز اور ٹورنامنٹ کے میچس ہوتے رہیں گے اسی کے مطابق ٹیموں کے پوائنٹ درج ہوتے رہیں گے ۔ یہاں ایک بات کا ضرور خیال رکھیں کہ بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام جس ٹورنامنٹ یا سیریز کی اسکورنگ کو ریکارڈ کرے گا انہی میچس کی اسکورنگ کو ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔ اور اسی بنیاد پر رینکنگ کی درجہ بندی ہوگی۔ کے ایم وسیم نے پریس ریلیز میں اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے رینکنگ کی بنیاد پر بھی ایوارڈ دیاجائے گا۔ رفتہ رفتہ رینکنگ میں کئی نئے شعبہ جات اور زمرے شامل ہوتے رہیں گے ، اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے ماہرین اور کھلاڑی اپنی آراء ، مشورے اور تجاویز بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کو بذریعہ ای میل یا واٹس اپ 8296309020پر روانہ کرسکتے ہیں۔وسیم نے کہا کہ کھلاڑی بالمشافہ ملاقات کے ذریعے بھی اس کو بہتر بنانے کےلئے گفتگو کرسکتے ہیں۔ کل ملا کر حاصل مقصود یہی ہےکہ کھیل صرف کھیل کی حد تک نہ رہے بلکہ کھلاڑیوں میں سنجیدگی آئے اور وہ معیاری کھیل کی طرف آگے بڑھتے ہوئے قومی سطح پر اپنی شناخت بنائیں۔ اب تک کی رینکنگ کی درجہ بندی کچھ اس طرح ہے۔


Share: